گالم گلوچ کی سیاست کا وقت نہیں، ابھی عوام کی خدمت کا وقت ہے،وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو کھانے کی دعوت دیتا ہوں: فیصل کریم کنڈی
ملتان(صفدربخاری سے) گالم گلوچ کی سیاست کا ابھی وقت نہیں میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو کھانے کی دعوت دیتا ہوں، عوامی گورنر ہوں، ہر سیاسی جماعت کے رہنما کے پاس خود چل کر جاو¿ں گا۔ یہ بات ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہی ان کا کہنا تھا کہ میں پارٹی کے اعتماد کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہمیں اپنا مقدمہ اپنے فورم پر لڑنا چاہئے، میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو کھانے کی دعوت دیتا ہوں، میں سب کو عزت دیتا ہوں۔گورنر کے پی کے نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کہتے ہیں ان کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا لیکن خیبرپختونخوا میں تو مینڈیٹ سنی اتحاد کونسل کو ملا ہے، اس لئے سنی اتحاد کونسل مولانا کے تحفظات دور کرے۔انہوں نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو ملنا ہو گا، آپ لفظی جنگ کا خواب پورا کریں لیکن وہاں کے عوام کو ڈیلیور کریں ۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ کہا جاتا ہے جس سے اچھائی کریں اس کے شر سے بچیں لیکن ہم اپنے مہمان کا ہمیشہ ساتھ دیں گے، گالم گلوچ کی سیاست کا ابھی وقت نہیں، ابھی عوام کی خدمت کا وقت ہے، ہمیں ان کی خدمت کرنی ہے۔




































Visit Today : 547
Visit Yesterday : 541
This Month : 15311
This Year : 63147
Total Visit : 168135
Hits Today : 2213
Total Hits : 864396
Who's Online : 9




















