عمران خان کی زمان پارک کے باہر کار سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں عبوری ضمانت منظور
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی زمان پارک کے باہر کار سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں عبوری ضمانت منظور کرلی۔ لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس امجد رفیق نے عمران خان کی عبوری ضمانت پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر پیش ہوئے۔ دوران سماعت عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی گرفتاری سے قبل عدالت میں باقاعدہ پیش ہوتے رہے ہیں مگراب انہیں سزا ہوچکی ہے وہ جیل میں ہے۔وکیل نے استدعا کی کہ عدالت کار سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں ضمانت منظورکرے۔سرکاری وکیل نے درخواست کی مخالفت کی تاہم عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے 5 لاکھ کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔ بانی پی ٹی آئی پر وارنٹ گرفتاری کی تعمیل میں رکاوٹ ڈالنے اور پولیس پارٹی پر تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج تھا جبکہ عمران خان نے جولائی 2023 میں ہائیکورٹ سے ڈائریکٹ عبوری ضمانت حاصل کی تھی۔




































Visit Today : 547
Visit Yesterday : 541
This Month : 15311
This Year : 63147
Total Visit : 168135
Hits Today : 2218
Total Hits : 864401
Who's Online : 5




















