سیکیورٹی خدشات،،،اڈیالہ جیل میں تین روز تک ہر قسم کی ملاقات پر پابندی
راولپنڈی: اڈیالہ جیل انتظامیہ نے سیکیورٹی خدشات کے باعث تین روز تک ہر قسم کی ملاقات پر پابندی لگادی۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں سیکیورٹی خدشات کے باعث بانی پی ٹی آئی سمیت تمام قیدیوں سے ملاقات سے پر تین دن کے لیے پابندی عائد کردی گئی ہے۔ جیل انتظامیہ کی جانب سے اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سیکیورٹی کے خاص انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ اضافی نفری کو باہر تعینات کر کے گشت کو بڑھا بھی دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر انتظامیہ قیدیوں سے ملاقات پر پابندی عائد کرچکی ہے جبکہ جیل کے اطرافی علاقوں میں آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے دہشت گرد بھی گرفتار ہوئے جو جیل پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔




































Visit Today : 547
Visit Yesterday : 541
This Month : 15311
This Year : 63147
Total Visit : 168135
Hits Today : 2220
Total Hits : 864403
Who's Online : 4




















