اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں مہنگائی بہت زیادہ ہے،عوام کےصبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا۔ پارلیمنٹ ہاؤس آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر پلان ہونا چاہیے کہ شاہ خرچیوں کو کیسے کنٹرول کیا جائے،عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، حکومت سے مذاکرات کے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے ساتھ مذاکرات دیکھیں گے،افضل شیر مروت کا مسئلہ پارٹی بہت جلد خوش اسلوبی سے حل کر لے گی۔