پشاور : ہزار خوانی چوک کے قریب بارودی مواد کا دھماکہ ہوا ہے۔  پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ سڑک کنارے کھڑی بکتر بند کے قریب ہوا،  ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار کا کہنا ہے کہ دھماکے میں بکتربند گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،بکتر بند نوشہرہ سے مرمت کے لیے لائی گئی تھی۔