ملتان میں ،،سب سے پہلے پاکستان فورم ،،کے زیر اہتمام 9مئی کے حوالے سے پاک فوج زندہ اباد ریلی،،عوامی و سماجی حلقوں کی کثیر تعداد میں شرکت
ملتان (صفدربخاری سے) سب سے پہلے پاکستان فورم (رجسٹرڈ ) کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں 9 مئی پاک فوج زندہ اباد ریلی ابدالی روڈ چائنہ ہوٹل سے ایس پی چوک تک نکالی گئی جس کی قیادت سب سے پہلے پاکستان فورم کے مرکزی چیئرمین حمزہ شاہد خان ایڈوکیٹ ہائی کورٹ نے کی جبکہ ریلی میں مہمان اعزاز سیاسی و سماجی رہنما امیر اللہ شیخ،ڈاکٹر عائشہ ،ملک رمضان اعوان،امیر علی قریشی،اجمل خان،نور ال امین خاکوانی،حدیقہ کیانی،ڈاکٹر فراز، رانا ظہیر احمد،میاں محمد علی،عالیہ شاہ،رانی کوثر،مریم ایڈوکیٹ،محمد سعید راجپوت،ساجدہ تنویر،صائمہ کنول،عابد معراج،حامد شاہ ایڈوکیٹ سمیت وکلاء ،ڈاکٹرز،انجینیئر، تاجرخواتین ،یوتھ،طلبہ،کسان،مزدور، صحافی سمیت عوامی و سماجی کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ ریلی کے موقع پر پاک فوج زندہ اباد،امن کے دشمن مردہ باد،9 مئی کے ذمہ داروں کو سزا دو،اسمبلیوں میں پابندی عائد کرو کے نعرے لگائے اس موقع پر حمزہ شاہد خان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیاں دینے والے شہداء اور غازیوں کے ساتھ امن کے دشمن نے غداری کی اور حساس دفاعی تنصیبات پر حملے کر کے وطن عزیز پاکستان کو دنیا بھر میں بدنام کرنے کی مذموم کوشش کی ذمہ داروں اور ان کے سہولت کاروں کو قرار واقعی سزا دی جائے حالانکہ قدرتی افات زلزلہ، سیلاب، وبا ء سمیت ہر مشکل وقت میں پاک فوج پوری پاکستانی قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور امن سلامتی،ترقی و خوشحالی کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کر رہی ہے لیکن افسوس ناک صورتحال یہ ہے کہ امن کے دشمن چند ٹکوں کی خاطر بیرونی آ قاؤں کے اشاروں پر اج بھی سازشوں میں مصروف ہیں لیکن وہ اپنے مذموم عزائم میں ناکام ہوں گے سب سے پہلے پاکستان فورم سمیت پوری باشعور پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور امن سلامتی کے لیے اپنا تن من دھن قربان کرنے کو تیار ہے۔


































Visit Today : 593
Visit Yesterday : 541
This Month : 15357
This Year : 63193
Total Visit : 168181
Hits Today : 2540
Total Hits : 864724
Who's Online : 4




















