سیالکوٹ: پی ٹی آئی کی رہنما عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کو پولیس کی جانب سے گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ریحانہ ڈار کے بیٹے عمر ڈار نے اپنی والدہ کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔عمر ڈار نے بتایا کہ میری والدہ کے علاوہ متعدد خواتین کوبھی گرفتار کیا گیا ہے۔عمر ڈار کے مطابق ان کی والدہ ریحانہ ڈار نے 9 مئی کو احتجاج کی کال دی تھی۔عمر ڈار کا کہنا تھا کہ صبح سے پولیس نے جناح ہاوس سیالکوٹ کو گھیرے میں لے رکھا تھا۔