ملتان: گرین سٹار سوشل مارکیٹنگ کے تحت ٹی سی آئی پراجیکٹ نے محکمہ صحت کے تعاون سے فیملی پلاننگ چیمپئنز کی ایک روزہ ٹریننگ کا انعقاد کیا جس میں محکمہ صحت، مذہبی رہنماؤں، سول سوسائٹی کی تنظیموں اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔ شعیب حفیظ سٹی منیجر (TCI-GSM) ملتان نے شرکاء کو پاکستان میں خاندانی منصوبہ بندی کے تناظر اور ٹی سی آئی کے پاکستان کے بارے میں نقطہ نظر کے بارے میں آگاہ کیا۔ ڈاکٹر حرا اسلم سینئر منیجر بی سی سی اینڈ ایڈووکیسی (ٹی سی آئی- جی ایس ایم) نے شرکاء کو ایف پی چیمپینز کے بنیادی پیکج کے بارے میں آگاہ کیا۔ ڈاکٹرعفت عمر بوچا (ڈی ڈی پی ڈبلیو او ٹیکنیکل) نے شرکاء کو جدید خاندانی منصوبہ بندی اور مانع حمل طریقوں اور خاندانی منصوبہ بندی کے فوائد سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر راؤ مہتاب (پروگرام ڈائریکٹر DHDC) نے شرکاء کو کمیونیکیشن اور کونسلنگ کی مہارتوں کے بارے میں بتایا۔ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر IRMNCH ڈاکٹر جبران خلیل ٹریننگ کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے محکموں میں FP آگاہی کو فروغ دینے میں TCI کی کوششوں کو سراہا۔