ہم عیدین،کرسمس دیوالی مل کرمناتے ہیں،،اب وقت آ گیا ہے کہ ہم شدت پسندی سے باہر آکر اپنے ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں: بشپ یوسف سوہن
ملتان: کیتھولک کمیشن برائے بین المذاہب و بین الکلیسائی مکالمہ پاکستان کے چیئرمین بشپ یوسف سوہن نے کہا ہے کہ معاشرے میں پائیدار امن کے قیام کے لئے تمام مذاہب کے افراد کو مل جل کر کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے علماء کرام سماجی اور مذہبی ہم آہنگی کے لئے بھرپور جدوجہد کر رہے ہیں پر امن افراد کے تعاون سے ہم عیدین،کرسمس دیوالی مل کرمناتے ہیں اورایک دوسرے کی خوشیوں میں شامل ہو کر خوشیوں کو دوبالا کرتے ہیں یہی وہ درس ہے جو کہ ہمیں آسمانی مقدس کتابوں میں ملتا ہے اب وقت آ گیا ہے کہ ہم شدت پسندی سے باہر آکر امن پسندی کی طرف آئیں اور اپنے ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزکیتھولک کمیشن برائے بین المذاہب و بین الکلیسائی مکالمہ پاکستان کے زیر اہتمام کیتھولک چرچ بشپ ہاؤس ملتان میں ڈائیسیسن ہارمنی فورم کی تشکیل کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نیشنل ایگزیکٹیو سیکریٹری کیتھولک کمیشن برائے بین المذاہب و بین الکیسائی مکالمہ سیموئیل کلیمنٹ۔فادر ڈینیئل تاج۔علامہ ڈاکٹر محمد ارشد علی بلوچ۔پروفیسر عبد الماجد وٹو۔شہباز ناظم۔سرفراز کلیمنٹ۔سلطان محمود۔جواد امین قریشی۔طارق امیر عباسی۔اللہ داد ایڈوکیٹ۔احمد ریاض۔امروز گل شازر گل سمیت دیگر نے بھی شرکت کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نیشنل ایگزیکٹیو سیکریٹری کیتھولک کمیشن برائے بین المذاہب و بین الکیسائی مکالمہ سیموئیل کلیمنٹ نے کہا ہے کہ ڈیسیسن ہارمنی فورم پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے میں بھرپور کردار ادا کرے گا اس فورم مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی۔وکلاء اور شعبہ صحافت سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی شامل کیا جائے گا۔اس فورم کے ذریعے نوجوانوں کو پرامن۔محب وطن اور ذمہ دار شہری بنانے کے حوالے سیمختلف تربیتی پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔


































Visit Today : 593
Visit Yesterday : 541
This Month : 15357
This Year : 63193
Total Visit : 168181
Hits Today : 2546
Total Hits : 864729
Who's Online : 4




















