گندم درآمد کا معاملہ،،،گندم درآمدکا فیصلہ وفاق کرتا ہے، پنجاب حکومت کا کوئی تعلق تھا نہ بنتا ہے: محسن نقوی
لاہور: وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی کا کہنا ہےکہ گندم درآمد کے معاملے پر لوگوں کی خواہش ہےکہ میرے خلاف کارروائی ہو مگر یہ خواہش پوری نہیں ہوگی، گندم درآمدکا فیصلہ وفاق کرتا ہے، پنجاب حکومت کا کوئی تعلق تھا نہ بنتا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ گندم درآمد کا فیصلہ وفاقی حکومت کرتی ہے، پنجاب حکومت کا گندم کے معاملے سے کوئی تعلق تھا نہ ہی بنتا ہے، پنجاب حکومت گندم کسانوں سے خریدتی ہے بیرون ممالک سے نہیں، میرا ذاتی خیال ہے کہ اس معاملے میں وفاقی حکومت کی بدنیتی نہیں تھی۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ میں نے اپنی ٹیم کے ساتھ انتہائی دیانتداری کے ساتھ کام کیا، نئی سائبرباڈی بن رہی ہے، تاہم سائبرونگ بھی اپنا کام کرتا رہےگا، ہم انسداد منشیات کے حوالے سے نئی حکمت عملی بنارہے ہیں۔ سینیٹر محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ ضرورت کے مطابق پاسپورٹ آفس کے اوقات کاربڑھائیں گے، ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس کسی صورت جاری نہیں کریں گے۔


































Visit Today : 593
Visit Yesterday : 541
This Month : 15357
This Year : 63193
Total Visit : 168181
Hits Today : 2539
Total Hits : 864723
Who's Online : 4




















