سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائی،،،سیشن جج وزیرستان کے اغوا میں ملوث تین دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں کارروائی کرتے ہوئے سیشن جج وزیرستان کے اغوا میں ملوث تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت عظمت عرف عظمتی، کرامت عرف ہنزلہ اور ریحان نام کے ناموں سے ہوئی۔ پاک فوج کے ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گرد جنوبی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ اینڈ ایشن جج کے اغوا اور علاقے میں متعدد کارروائیوں میں سرگرم تھے۔ آئی پی آئی آر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ واضح رہے کہ سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت کو ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کے سنگم سے نامعلوم افراد نے اسلحے کے زور پر 27 اپریل کو اغوا کیا اور اپنے ہمراہ لے گئے تھے جب کہ اغوا کاروں نے سیکیورٹی گارڈ کو رہا کر کے جج کی گاڑی کو نذر آتش کردیا تھا۔ بعد ازاں وہ 29 اپریل کو بازیاب ہوکر خود ہی گھر پہنچ گئے تھے جس کی تصدیق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے بھی کی تھی۔


































Visit Today : 593
Visit Yesterday : 541
This Month : 15357
This Year : 63193
Total Visit : 168181
Hits Today : 2544
Total Hits : 864727
Who's Online : 4




















