ملتان : محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کریک ڈاون اندرون شہر سمیت قادر پور راں کے 50 کمرشل نادہندگان کی دکانیں سیل کردی گئیں جن کے ذمہ پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 7 لاکھ 85 ہزار روپے واجب الاداء ہیں ذرائع کے مطابق ای ٹی او ایڈمن خالد حسین قصوری کی ہدایت پر سینئر انسپکٹر احسان خان سدوزئی کی نگرانی میں انسپکٹر ملک اشتیاق عاشق اور کانسٹیبلز عطاء نیازی، شجاعت مختیار پر مبنی ٹیم نے اندرون شہر اور قادر پور راں کے 50 نادہندگان کی دکانیں سربمہر کردیں تاہم متعدد ٹیکس نادہندگان کی جانب سے 4 لاکھ 20 ہزار روپے کی ادائیگی کرنے پر ان کی دکانیں ڈی سیل کردی گئی ہیں ایکسائز حکام کی جانب سے تنبیہ کی گئی ہے کہ جن کے ذمہ بقایاجات و کرنٹ واجبات واجب الاداء ہیں وہ فوری طور پر ادائیگی کرکے ذمہ دار شہری کا ثبوت دیں،