سولر پینلز پر ٹیکس کی خبر ,,, سولرپینلز پر ٹیکس لگانے کی کوئی تجویز زیرغور نہیں ہے: وزیر دفاع خواجہ آصف
اسلام آباد: سولر پینلز پر ٹیکس کی خبر پر وضاحت دیتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ’’سولرپینلز پر ٹیکس لگانے کی کوئی تجویز زیرغور نہیں ہے اور نہ ہی مستقبل قریب میں حکومت کا ایسا کوئی ارادہ ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) یا توانائی ڈویژن کی طرف سے سولر پینلز پر ٹیکس عائد کرنے کی کوئی سمری وزارت بجلی کو نہیں بھیجی گئی۔ اپنے ایکس اکائونٹ پر جاری کیے گئے بیان میں وزیردفاع نے مزید کہا ہے کہ ’’سولر پینلز پر ٹیکس لگانا سی پی
پی اے یا توانائی ڈویژن کا مینڈیٹ ہی نہیں ہے۔ یہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کا کام ہے۔ ‘‘ انہوں نے کہا کہ نیٹ میٹرنگ کا نظام بھی ٹھیک کام نہیں کر رہا۔ لہٰذا اب اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ ایسے صارفین کے ساتھ زیادتی نہ ہو۔ اپنی پوسٹ کے آخر میں انہوں نے لوگوں سے درخواست کی کہ ’’برائے مہربانی عوامی مسائل پر پوسٹ کرنے سے پہلے حقائق معلوم کر لیا کریں۔





































Visit Today : 105
Visit Yesterday : 634
This Month : 15503
This Year : 63339
Total Visit : 168327
Hits Today : 436
Total Hits : 865602
Who's Online : 3




















