ضلع خیبر میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ،،، 4 دہشت گرد ہلاک
bbc news urdu نے Monday، 29 April 2024 کو شائع کیا.
راولپنڈی: ضلع خیبر میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے ضلع خیبر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن میں دہشت گرد سرغنہ قاری واجد عرف قاری بریال اور دہشت گرد سرغنہ رازق شامل ہیں۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا گیا اور بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا۔
ٹیگز:-




































Visit Today : 24
Visit Yesterday : 634
This Month : 15422
This Year : 63258
Total Visit : 168246
Hits Today : 67
Total Hits : 865233
Who's Online : 9




















