ملتان: انجمن حسینیہ (رجسٹرڈ) امام بارگاہ کاشانہ شبیر علامہ اقبال ٹاؤن ملتان کینٹ کے عہدہ داران کا عید ملن اور ماہانہ اجلاس کے حوالہ سے میٹنگ ہوئی جس کی صدارت تنظیم کے نائب صدر کلب عابد خان نے کی اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے تنظیم کے جنرل سیکرٹری و متولی امام بارگاہ سیدعلی اصغر رضوی ، غضنفرملک، سید مبارک بخاری، سید محمد علی رضوی اور اعجاز حسین صدیقی نے کہا ہمسایہ ملک ایران کے صدر کا حالیہ دورہ پاکستان کے دوران مختلف تجارتی امور اور درپیش سنجیدہ معاملات میں خصوصی دلچسپی مثبت پیش رفت اور خوش آئند ہے ہمسایہ ممالک کے ساتھ ہمارے دیرینہ مضبوط تعلقات معاشی، اقتصادی اور امن وامان کے لحاظ سے دونوں ممالک کے وسیع تر مفاد میں ہیں ایرانی صدر کے کامیاب دورہ پر حکومت پاکستان مبارکباد کی مستحق ہے اجلاس میں حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم شہادت کے حوالہ سے امام عالی مقام کو سلام اور خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔