وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو نوٹس جاری،،الیکشن کمیشن نے26 مارچ کو طلب کر لیا
bbc news urdu نے Tuesday، 12 March 2024 کو شائع کیا.
پشاور: الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 26 مارچ کو طلب کر لیا۔ الیکشن کمیشن نے ایک شہری کی جانب سے علی امین گنڈا پور کیخلاف نا اہلی کی درخواست پر نوٹس جاری کیا ہے ۔ الیکشن کمنشر نے متعلقہ الیکشن کمشنر سے بھی رپورٹ طلب کرلی۔ محمد کفیل نامی درخواست گزار نے درخواست میں موقف اپنایا کہ ڈی آئی خان میں 735 کنال اراضی علی امین گنڈاپور کے نام منتقل کی گئی۔ اراضی کا اصل مالک آصف خان نامی شخص تھا۔گوشواروں میں اراضی کی فروخت سے حاصل رقم سے گاڑی کی خریداری ظاہر کی گئی۔ اراضی کی فروخت اور گوشواروں کا معاملہ میرٹ پر دیکھنے کی ضرورت ہے۔
ٹیگز:-




































Visit Today : 126
Visit Yesterday : 634
This Month : 15524
This Year : 63360
Total Visit : 168348
Hits Today : 921
Total Hits : 866087
Who's Online : 3




















