15 مارچ عالمی یومِ صارفین اور ماہ رمضان کے حوالہ سے پریس کانفرس
ملتان (صفدربخاری سے) 15مارچ عالمی یوم صارفین اور ماہ رمضان کے حوالہ سےہیلپرزبزنس فورم اور اذان ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان(رجسٹرڈ) کےعہدیداران صوبائی صدرپنجاب ملازم حسین خان کھیڑا، جنرل سیکرٹری ملک اشفاق احمد گرا سندیلہ، صدرملتان غضنفرملک، لیگل ایڈوائزرز ملک قسورعباس سندیلہ ایڈوکیٹ، چوہدری عمران ایڈوکیٹ، ملک اویس سندیلہ ایڈوکیٹ، سینئر نائب صدرسجاد احمدبھٹی، کلب عابد خان اور خواجہ دلشاداحمد نے 15 مارچ عالمی یومِ صارفین اور ماہ رمضان کے حوالہ سے پریس کانفرس کرتےہوئے کہا ہے ذخیرہ اندوز اور ناجائز منافع خور غلہ منڈی اور سبزی منڈی سے اشیائےخوردونوش کی درست مانیٹرنگ اور چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے شہربھراور کینٹ کے بازاروں میں مہنگائی آسمان کو پہنچی ہوئی ہے اشیاء خوردونوش کی سستی ترسیل نہ ہونے کی وجہ سے پرچون کی سطح پر مہنگائی کنٹرول کرنا ناممکن ہے صارف قانون اور مجاز فورم ہونے کے باوجود صارف شہریوں کابدترین معاشی استحصال جاری ہے ھم وزیر اعلیٰ پنجاب اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتےہیں سبزی اور غلہ منڈیوں سے اشیائےخوردونوش وپھل فروٹس کی سستی ترسیل یقینی بناتے ہوئے صارف شہریوں کو ماہ رمضان میں ریلیف دینے کے لیے عملی اقدامات کیےجائیں





































Visit Today : 175
Visit Yesterday : 634
This Month : 15573
This Year : 63409
Total Visit : 168397
Hits Today : 3383
Total Hits : 868549
Who's Online : 2




















