پشاور:پاکستان پیپلز پارٹی نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کو خاتون اوّل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پشاور میں  میڈیا سے گفتگو میں پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آصفہ بھٹو کو خاتون اول بنایا جائے گا، جس کا باضابطہ اعلان صدر مملکت کریں گے،آصفہ بھٹو کو خاتون اوّل بنانے سے متعلق آصف زرداری کی پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے مشاورت ہوئی ہے۔