بشریٰ بی بی کی سب جیل میں موجودگی ،،رپورٹ طلب
اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نےبشریٰ بی بی کی سب جیل میں موجودگی پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی، بشریٰ بی بی کے وکیل نےکہا کہ بشریٰ بی بی کو بنی گالہ کےگھر کے ایک کمرے میں بندکرکے رکھا گیا ہے، عدالت بیلف مقرر کرے جو وہاں جاکر دیکھے اور آج ہی رپورٹ دے۔ وکیل کا کہنا تھا کہ جب بشریٰ بی بی اڈیالہ پہنچ گئی تھیں توسپرنٹنڈنٹ جیل کو انہیں بنی گالہ منتقل کرنے کا اختیار نہیں تھا۔عدالت میں سرکاری وکیل نے کہا کہ بشریٰ بی بی سابق خاتون اول ہیں، ان کی حفاظت کے لیے بنی گالہ منتقل کیا گیا۔عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل کے آرڈر کی رپورٹ رجسٹرار کے پاس جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئےکہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات سے متعلق سپرنٹنڈنٹ جیل آرڈر پاس کرے۔




































Visit Today : 147
Visit Yesterday : 634
This Month : 15545
This Year : 63381
Total Visit : 168369
Hits Today : 1950
Total Hits : 867116
Who's Online : 2




















