ادارہ شماریات نے گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ 480فیصد قرار دے دیا
www.bbcnewshd.com نے Thursday، 7 March 2024 کو شائع کیا.
اسلام آباد: وفاقی ادارہ برائے شماریات نے گیس کی قیمتوں کے حوالے سے اپنے اعداد و شمار پر نظر ثانی کرتے ہوئے حالیہ ہونے والے اضافے کو 480 فیصد قرار دیا ہے جبکہ اس سے قبل ادارے نے کہا تھا کہ وفاقی حکومت نے ماہ نومبر میں گیس کی قیمتوں میں 1100 فیصد اضافہ کیا۔وزارت توانائی نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اضافہ محض 150 فیصد تھا اور دوسری وجہ فروری کے دوران افراط زر کی شرح میں کمی کا واقع ہونا ہے جس کی وجہ سے بھی گیس قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے اعداد و شمار میں 57 فیصد کی کٹوتی یعنی نچلے طبقے کے لیے 1108 فیصد سے کم ہو کر 480 فیصد رہ گئی ہے۔
ٹیگز:-




































Visit Today : 181
Visit Yesterday : 634
This Month : 15579
This Year : 63415
Total Visit : 168403
Hits Today : 3666
Total Hits : 868832
Who's Online : 7




















