علی امین خان گنڈاپور کا چارسدہ کا دورہ،،،شہید ایس پی اعجاز خان کی بیٹیوں سے ملاقات
bbc news urdu نے Monday، 4 March 2024 کو شائع کیا.
چارسدہ : وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے چارسدہ کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور شہید ایس پی اعجاز خان کے گھر چارسدہ پہنچے۔ جہاں انہوں نے شہید اعجاز خان کی بیٹیوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایس پی اعجاز خان نے جوانمردی سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا۔ پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔پولیس جوانوں اور افسران کے حوصلے بلند ہیں۔ حکومت اور عوام پولیس اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ شہید ایس پی اعجاز خان کی ییٹیوں کا جذبہ قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعجاز خان شہید کے اہل خانہ کی بھر پور معاونت کی جائے گی۔ شہید کے اہل خانہ کو شہید پیکیج کے تحت مراعات دی جائیں گی،شہید کی بیوہ پولیس میں بھرتی ہونا چاہتی ہے تو حکومت تعاون کرے گی۔
ٹیگز:-


































Visit Today : 226
Visit Yesterday : 634
This Month : 15624
This Year : 63460
Total Visit : 168448
Hits Today : 5282
Total Hits : 870448
Who's Online : 5




















