حالیہ الیکشن 2024 میں جو دھاندلی ہوئی اس نے 2018 کا ریکارڈ بھی توڑ دیا: مولانا فضل الرحمان
کراچی: جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ پارلیمنٹ عوام کی نمائندہ نہیں ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حالیہ الیکشن 2024 میں جو دھاندلی ہوئی اس نے 2018 کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، موجود ملکی صورتحال میں جمہوریت اپنا مقدمہ ہار رہی ہے، پارلیمنٹ اپنی اہمیت کھو رہی ہے ، قوم کچھ لوگ کو دل سے تسلیم نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے سیاست میں کبھی گالم گلوچ کو فروغ نہیں دیا ، ہم آج بھی اپنے موقف پر قائم ہیں، ہم اپنے موقف پر رہ کر سیاست کریں گے۔ سربراہ جے یوآئی نے کہا کہ موجودہ الیکشن میں دھاندلی کی بد ترین مثال قائم کرتے ہوئے بلوچستان اور سندھ اسمبلی خریدی گئیں اور انہی اسمبلیوں میں عہدوں کی بندر بانٹ کی گئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں تو جمہوری سوچوں کا سہارا لیں ، کسی آمر کا سہارا نہ لیں ، یہ جماعتیں جب اقتدار سے باہر ہوتی ہیں تو جمہوریت کیلئے احتجاج کرتی ہیں، ان کے کارکن سڑکوں پر مار کھاتے ہیں ، جیل جاتے ہیں لیکن جب وہ برسراقتدار آ جاتی ہیں تو پھر انہی کی آلہ کار بن جاتی ہیں جن کی وجہ سے جمہوریت کو خطرات لاحق ہوتے ہیں۔





































Visit Today : 203
Visit Yesterday : 634
This Month : 15601
This Year : 63437
Total Visit : 168425
Hits Today : 4979
Total Hits : 870145
Who's Online : 4




















