کرینہ کپور کی کاپی کرنے پر سجل علی کو تنقید کا سامنا
www.bbcnewshd.com نے Friday، 1 March 2024 کو شائع کیا.
کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی نے بالی ووڈ کی ‘بیبو’ کرینہ کپور کو کاپی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تو صارفین نے اُنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔سوشل میڈیا پر سجل علی کی نئی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ کو شوبز انڈسٹری میں اپنے بہترین دوستوں اور پسندیدہ شخصیت سے متعلق بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔وائرل ویڈیو میں سجل علی نے کہا کہ ہماری شوبز انڈسٹری میں میرا کوئی بھی اچھا دوست نہیں ہے، اُنہوں نے کہا کہ میں سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگز اور ٹرینڈ کو نہیں دیکھتی۔جب سجل علی سے پوچھا گیا کہ شوبز انڈسٹری میں اُن کی پسندیدہ شخصیت کون ہیں؟ تو اس پر اُنہوں نے بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کے کردار ‘گیت’ کو کاپی کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی پسندیدہ ہوں۔
ٹیگز:-





































Visit Today : 125
Visit Yesterday : 634
This Month : 15523
This Year : 63359
Total Visit : 168347
Hits Today : 785
Total Hits : 865951
Who's Online : 5




















