توشہ خانہ کیس،،،احتساب عدالت نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وکلاء کا جرح کا حق ختم کردیا
اسلام آباد:توشہ خانہ کیس میں احتساب عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وکلاء کا جرح کا حق ختم کردیا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔ عدالت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلاء کا جرح کا حق ختم کر دیا جبکہ عدالت کل عمران خان اور بشریٰ بی بی کا 342 کا بیان ریکارڈ کرے گی، سابق وزیراعظم نے توشہ خانہ کیس میں وکیل تبدیلی کی درخواست دی۔ وکیل چوہدری ظہر عباس نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی طرف سے وکالت نامہ جمع کروایا جبکہ پراسیکیوشن کی جانب سے وکیل تبدیل کرنے کی مخالفت کی گئی۔نیب کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں 10واں وکیل تبدیل کیا جارہا ہے، کیس کو التواء میں ڈالنے کے لیے بار بار وکیل تبدیل کیے جارہے ہیں، وکلاء صفائی مسلسل تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں، 5 سے 6 مرتبہ گواہ عدالت آچکے ہیں مگر جرح نہیں کی گئی، توشہ خانہ کیس میں وکلاء صفائی کی جانب سے صرف 5 گواہوں پر جرح کی گئی۔ وکیل شہباز کھوسہ نے کہا کہ پراسیکیوشن نے توشہ خانہ کیس میں 16 گواہوں کے بیانات قلمبند کروا دیے، توشہ خانہ کیس میں نیب نے 20 گواہوں میں سے 4 گواہوں کو ترک کر دیا، میں والد کا الیکشن چھوڑ کر جرح کے لیے آیا تھا، جرح کا حق ختم کرنے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔





































Visit Today : 175
Visit Yesterday : 634
This Month : 15573
This Year : 63409
Total Visit : 168397
Hits Today : 3373
Total Hits : 868539
Who's Online : 3




















