ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات ،،، پی ٹی آئی کی صنم جاوید کا الیکشن سے دستبردار ہونے کا اعلان
bbc news urdu نے Monday، 29 January 2024 کو شائع کیا.
لاہور: ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صنم جاوید نےدستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ضنم جاوید نے این اے 119 سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا فیصلہ ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب انہیں صنم جاوید کو ایک مقدمے میں ضمانت ملتے ہی دوسرے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا۔ ضمانت منظور ہونے کے بعد صنم جاوید باہر نکلیں تو انویسٹی گیشن پولیس نے تھانہ شادمان میں درج مقدمہ میں صنم جاوید کو گرفتار کیا۔ واضح رہے کہ ملزمہ صنم جاوید کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے۔ واضح رہے کہ این اے 119 کے انتخابی حلقہ سے مسلم لیگ (ن) کی مریم نواز کھڑی ہیں۔
ٹیگز:-




































Visit Today : 202
Visit Yesterday : 634
This Month : 15600
This Year : 63436
Total Visit : 168424
Hits Today : 4715
Total Hits : 869881
Who's Online : 5




















