پاکستان کو نوازشریف کی نہیں، امن، روزگار اور ترقی کی ضرورت ہے: سراج الحق
کوٹ مومن : امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان کو نوازشریف کی نہیں، امن، روزگار اور ترقی کی ضرورت ہے۔ ملکی معیشت کی تباہی کے ذمہ دار دو خاندان ہیں، قرض اتارو اسکیم کا جو پیسہ آیا تھا وہ کہاں گیا؟ ۔ کوٹ مومن میں جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کی تباہی کے یہی دو خاندان ذمہ دار ہیں، اگر 3 بار رہ کر نوکریاں نہ دے سکے تو آج لوگ پی پی، ن لیگ کے جھانسےمیں آنے والے نہیں، آج یہ پھر حکمرانی کرنے کے لیے آگئے ہیں، شہزادہ کہتا ہے میرے نانا اور والدہ وزیراعظم تھیں تو میں بھی بنوں گا، قوم ن لیگ اور پی پی کے جھانسے میں آنے والی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں 2 خاندانوں نے اداروں، کسانوں، مزدوروں کو نقصان پہنچایا، آج ہر پاکستانی ان ہی کی وجہ سے مقروض ہے،آج یہ کہتے ہیں ہمیں وزیراعظم بنادو،1 کروڑ نوکریاں دیں گے، یہ 3 بار وزیراعظم بننے کے بعد تو نہ دے سکے، اب کہاں سے دیں گے، سندھ میں تعلیمی اداروں کی صورتحال افسوناک ہے، لیکن وہ لوگ جان لیں پاکستان شہزادوں کا نہیں عوام کا ہے۔




































Visit Today : 216
Visit Yesterday : 634
This Month : 15614
This Year : 63450
Total Visit : 168438
Hits Today : 5217
Total Hits : 870383
Who's Online : 4




















