نوازشریف کا الیکشن تک نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، وہ ہار گیا تو دوبارہ لندن بھاگ جائے گا: عمران خان
راولپنڈی : عمران خان نے جیل سے بڑا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کا الیکشن تک نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، ورنہ وہ ہار گیا تو دوبارہ لندن بھاگ جائے گا۔ سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں کو اٹھا کر ان کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کر دیا جاتا ہے، ویگو ڈالہ آتا ہے اور بندے کو اٹھا لیا جاتا ہے، پھر پتہ چلتا ہے اس کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہو گیا۔ تحریک انصاف کا انتخابی نشان چھین لیا گیا اور گندے گندے سے نشانات الاٹ کئے گئے، پارٹی کی تمام قیادت کو اڑا دیا۔ عمران خان نے سوال اٹھایا کہ مریم نواز کے فلیٹس کو کیوں نہیں پوچھا جاتا، نوازشریف اور آصف زرداری نے توشہ خانہ سے گاڑیاں لیں ان سے کوئی سوال نہیں کیا جا رہا۔ ہمارے امیدوار انتخابی مہم کیلئے بھی نکلیں تو ایف آئی آر کاٹ دی جاتی ہے، ان کی تمام توجہ تحریک انصاف کے خاتمے پر لگی ہے۔ سپریم کورٹ کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دیکھنا چاہئے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ پلان ‘سی’ نہیں بتا سکتے، ورنہ ویگو ڈالہ پہنچ جائے گا۔ مجھے ویل چیئر پر بائیو میٹرک کرواتے ہوئے گرفتار کیا گیا مگر نوازشریف کی بائیو میٹرک ائیرپورٹ پر کی گئی۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ قوم کو فیصلہ کرنا ہے کہ غلام بننا ہے یا آزاد، ہماری جنگ آزادی کی جنگ ہے، کیا ہم نے طاقتور کا غلام ہی رہنا ہے؟ جب تک زندہ رہوں گا، غلامی کے خلاف لڑتا رہوں گا۔





































Visit Today : 257
Visit Yesterday : 0
This Month : 257
This Year : 63976
Total Visit : 168964
Hits Today : 1115
Total Hits : 872929
Who's Online : 6




















