باتونی لوگوں کی اپنی آواز ان کے منہ پرمارنے والا اسپیکر
www.bbcnewshd.com نے Thursday، 2 September 2021 کو شائع کیا.
واشنگٹن: امریکی بحریہ کے ایک انجینیئر نے لوگوں کو چپ کرانے اور ہجوم کو پریشان کرنے والا غیرنقصاندہ آلہ بنایا ہے جو بولنے والے کی آواز کو ریکارڈ کرکے تھوڑے وقفے کے بعد اس کی جانب لوٹادیتی ہے۔پیٹنٹ آفس کے مطابق انڈیانا کے ایک بحریہ افسر کرسٹوفر براؤن نے لاؤڈاسپیکر جیسے ایک آلے کا حقِ ملکیت (پیٹنٹ) حاصل کیا ہے جسے ’اکوسٹک ہیلنگ اینڈ ڈسرپشن‘ (اے ایچ اے ڈی) کا نام دیا گیا ہے۔ اپنی سادگی کے باوجود یہ بولنے والے کی آواز کو پکڑتا ہے اور دوبارہ اسے دو آوازوں میں لوٹاتا ہے اول یہ گفتگو کو فوری طور پر اصل آواز میں خارج کرتا ہے اور دوم کچھ وقفے بعد اسی آواز کو فضا میں بکھیرتا ہے۔
ٹیگز:-




































Visit Today : 104
Visit Yesterday : 634
This Month : 15502
This Year : 63338
Total Visit : 168326
Hits Today : 424
Total Hits : 865590
Who's Online : 4




















