ملتان کو صاف ستھرا اور کلین بنانا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے: میاں راشد اقبال
ملتان (صفدربخاری سے) سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملتان کے چیئرمین میاں راشد اقبال نے کہا کہ ملتان کو صاف ستھرا اور کلین بنانا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور ہم دن رات محنت کر کے شہر کو صاف کر رہے ہیں اور ملتان کے شہری بھی ہماری اس کوشش میں سات دیں انہوں نے مذید کہا کہ ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہریوں کو اپنی تمام تر توانائیاں برو کار لاتے ہوئے یقینی بنائی گئی بحیثیت مسلم کمیونٹی صفائی ہمارا نصف ایمان ہے اپنی گلی محلوں کو صاف ستھرا رکھنے میں ویسٹ منیجمنٹ کمپنی سے تعاون کریں اپنے گھروں ،دفتر، دکانوں کا کچرہ ویسٹ کمپنی کے کنٹینرز اور ڈرمز میں ڈالیں ملتان شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں شہری بھی اپنا بھرپور کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ورکرز کی تعداد بہت کم ہے اور ملتان شہر بہت بڑا ہے جس کی وجہ سے کچھ مسائل کا سامنا ہے جس پر جلد قابو پا لیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہم نے ناکارہ مشینری کو مرمت کے بعد استعمال میں لے کر ائے ہیں جس میں ٹریکٹرز لوڈر رکشے ،کنٹینرز و دیگر سامان شامل ہے شہریوں کی سہولت کے لیے ہم نے 1139 ہیلپ لائن پر بھی بھرپور توجہ دی ہے اور ہیلپ لائن پر کال پر فورا صفائی کے لیے عملہ بھیج دیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم جلد جدید دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر ملازمین کو نئے موبائل فون دے رہے ہیں جس سے ورکرز کی سائیڈ پوزیشن اور حاضری میں بہتری ائے گی


































Visit Today : 226
Visit Yesterday : 634
This Month : 15624
This Year : 63460
Total Visit : 168448
Hits Today : 5280
Total Hits : 870446
Who's Online : 5




















