اسلام آباد: عام انتخابات کیلئے ملک بھر میں کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کیخلاف اپیلوں پر سماعت جاری ہے ، ایسے میں سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نےاپنےعہدے سے استعفیٰ دیدیا ۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر حمید نے ناسازی طبیعت کے باعث اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا،چیف الیکشن کمشنر نے تاحال سیکرٹری الیکشن کمیشن کا ستعفیٰ منظور نہیں کیا۔