ملتان(صفدربخاری ) سابق صدر آصف زرداری کی بلاول ہاؤس آمد جیالے کی ننھی پری نے ویلکم گلدستہ پیش کیا۔ تفصیلات کے مطابق بلاول ھاؤس ملتان میں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 96ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت اور رہنماؤں سے ملاقات کے سلسلہ میں سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی آمد پر زونل سیکرٹری انفارمیشن پیپلز پارٹی ملتان ملک عمران جاوید سمرا کی صاحبزادی ننھی حنینہ ملک، مسز رضوانہ عمران سے محبت بھرا پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اس موقع پرسابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی صدر پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب و سابق گورنر مخدوم سید احمد محمود سینئر نائب صدر پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب خواجہ رضوان عالم جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب نتاشہ دولتانہ رخسانہ بنگش کوآرڈینیٹر پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب عبدالقادر شاھین جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملتان راؤساجد علی حبیب اللہ شاکر،عثمان بھٹی، ڈی۔ایس۔آئی پاکستان پیپلز پارٹی ملتان ڈسٹرکٹ رئیس الدین قریشی موجود تھے۔ آصف علی زرداری نے ننھی بچی کے سر پر دست شفت رکھتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے جیالوں کی چوتھی پانچویں نسل پارٹی کا روشن مستقبل اور قیمتی سرمایہ اور ھمارا فخر ھے۔