باجوڑ میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکا، 2 پولیس اہلکار شہید
www.bbcnewshd.com نے Saturday، 13 November 2021 کو شائع کیا.
باجوڑ: تحصیل خار کے علاقے راغگان ڈیم میں سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ایس ایچ او قابل شاہ کے مطابق باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقے راغگان ڈیم میں سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا، اور دھماکےمیں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے، جب کہ دھماکے کی شدت اور آواز سے دور دور تک خوف و ہراس پھیل گیا۔ڈی پی او عبدالصمد خان کے مطابق دھماکے کے بعد پولیس اور فورسز کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا، جب کہ لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، شہید ہونے والے اہلکاروں کی شناخت کانسٹیبل عبدالحیان اور کانسٹیبل سراج کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعہ کی فوری تحقیقات شروع کردی ہے ۔
ٹیگز:-





































Visit Today : 318
Visit Yesterday : 0
This Month : 318
This Year : 64037
Total Visit : 169025
Hits Today : 1513
Total Hits : 873327
Who's Online : 14




















