جمہوریت کی مضبوطی اور تسلسل سے ہی ملک آگے بڑھے گا،، آزمودہ حکمران آئندہ بھی اقتدار میں رہے تو بہتری کی توقع نہیں: سراج الحق
bbc news urdu نے Monday، 25 December 2023 کو شائع کیا.
لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے آزمودہ حکمران آئندہ بھی اقتدار میں رہے تو بہتری کی توقع نہیں، جمہوریت کی مضبوطی اور تسلسل سے ہی ملک آگے بڑھے گا۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ جاگیرداروں، سرمایہ داروں کی پارٹیاں جمہوریت کے استحکام میں رکاوٹ ہیں، جماعت اسلامی افراد کی بجائے قانون کی حکمرانی چاہتی ہے، دیگر پارٹیاں افراد یا خاندانوں کے اقتدار کے نظریہ کی حامل ہیں، ملک میں مہنگائی، بدامنی کی وجہ سابقہ حکومتوں کی ناکام پالیسیاں ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آزمودہ پارٹیوں کی سابقہ کارکردگی، حالیہ بیانیہ صفر ہے، 8فروری کو جمہور کی حکمرانی کا سورج طلوع ہو گا، 8فروری کو خاندانوں اور موروثیت کی سیاست دفن ہو جائے گی۔
ٹیگز:-





































Visit Today : 243
Visit Yesterday : 0
This Month : 243
This Year : 63962
Total Visit : 168950
Hits Today : 1028
Total Hits : 872842
Who's Online : 4




















