انسانی اسمگلنگ کا شبہ، بھارت سے آنے والے طیارے کو فرانس میں روک لیا گیا
www.bbcnewshd.com نے Saturday، 23 December 2023 کو شائع کیا.
پیرس: بھارت سے براستہ دبئی فرانس پہنچنے والے طیارے کو ائیرپورٹ پر روک لیا گیا۔ دبئی سے وسطی امریکا کے ملک نکاراگوا جانے والے طیارے کو فرانسیسی ائیرپورٹ پر روک کر 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ طیارہ ایندھن بھروانے کے لیے فرانس کے ائیرپورٹ پر اترا تھا۔فرانسیسی حکام کے مطابق دبئی سے فرانس کے وتری ائیرپورٹ پر لینڈ کرنے والے طیارے میں 300 سے زائد مسافر سوار تھے جن میں سے اکثریت کا تعلق بھارت سے ہے۔بھارتی طیارے کے مسافروں کو عارضی کیمپ میں رکھا گیا ہے۔ فرانس میں بھارتی سفارت خانے نے طیارہ روکے جانے کی تصدیق کردی ہے۔فرانس کی سیکورٹی ایجنسیاں طیارے کے مسافروں سے متعلق تفتیش کررہے ہیں۔ وتری ائیرپورٹ دارالحکومت پیرس سے 160 کلومیٹر دور ہے۔ چارٹرڈ طیارہ رومانیہ کی ائیرلائن کا ہے۔
ٹیگز:-





































Visit Today : 175
Visit Yesterday : 634
This Month : 15573
This Year : 63409
Total Visit : 168397
Hits Today : 3378
Total Hits : 868544
Who's Online : 2




















