مانچسٹر:  پاکستان تحریک انصاف مانچسٹر( برطانیہ )کے جنرل سیکریٹری ظہیر عباس چوہدری نے ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے 144 واں یوم پیدائش کے حوالے سے کہا ہے کہ تصور پاکستان شاعر مشرق علامہ محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ کو پاکستان کے قومی شاعر کی حیثیت سے جوعظمت و احترام اور مقبولیت ملی ،وہ شاید ہی کسی اور شاعر کو نصیب ہوئی ہو، علامہ محمد اقبال رحتمہ اللہ علیہ پیشے کے اعتبار سے قانون دان تھے،لیکن ان کی شہرت روح بیدار کرنے والی لازوال شاعری کی وجہ سے ہوئی جسے آج بھی پڑھا جاتا ہے علامہ اقبال  ایک عظیم شاعر اور مفکر کے طور پر قوم ہمیشہ ان کی احسان مند رہے گی،جس نے پاکستان کا تصور پیش کرکے برصغیر کے مسلمانوں میں جینے کی ایک نئی اس پیدا کی آج ہم انفرادی اور اجتماعی طور پر جس طرح زوال کا شکار ہیں ہمیں اقبال کے افکار سے علمی استفادہ حاصل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
ہزاروں سال نرگس اپنی بے نور پہ روتی ہے
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا