بہاولپور: قیام پاکستان سے قبل دُنیا کے نقشے پر بہاولپور کے نام کی تختی آویزاں تھی۔بانی و مُفکرِ پاکستان قائد اعظم ،علامہ اقبال،لیاقت علی خاں،صادق محمد خاں عباسی زندہ ہوتے تو کراچی کے بعد پاکستان کا دارلخلافہ آج اسلام آباد کے بجائے بہاولپور میں قائم ہوتا۔ان خیالات کا اظہار بہاولپور صوبہ تحریک کے مقامی،صوبائی ومرکزی رہنماؤں قاری مونس بلوچ،مخدوم غلام مجتبیٰ بخاری،مسز شمیم عباسی،ارشاد احمد شاد،راؤ جاوید عثمانی،سائرہ سعید،زُنیرا بلوچ اور دیگر نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے 144ویں یوم پیدائش کے موقع پر خصوصی نشست سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا قائد و اقبال کے عوامی،جمہوری نظریاتی افکار و اقدار کو چھوڑ کر قوم کو منفی سیاست کرنا ملک و قوم کے ساتھ غداری کے متراف ہے۔قاری مونس بلوچ نے کہا غاصبوں کی گود سے بہاولپور صوبہ واگزار کرانے کے لئے آبادکار،مہاجر،ریاستی اور آل مینارٹیز ایک ہی لڑی لے موتی ہیں جو بکنے اور جھکنے والی کی سیاست کے سخت مخالف ہیں