مقبوضہ صوبہ بہاولپور کی عوام حکمرانوں کی سنگین غلطیوں کا خمیازہ بھگت رہے ہیں زُنیرا بلوچ
بہاولپور: مقبوضہ صوبہ بہاولپور کی عوام حکمرانوں کی سنگین غلطیوں کا خمیازہ بھگت رہے ہیں ۔پنجاب اسمبلی کی جمہوری متفقہ صوبہ قرارداد کو سُبوتاژ کرنا ارکان اسمبلى کی توہین کے مترادف ہے۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ تحریک بحالی صوبہ بہاولپور یوتھ کی ضلعی صدر زُنیرا بلوچ نے انابیہ خان کی جانب سے دیے گئے ظہرانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا فرید گیٹ پر اپریل 1970کی خوفناک ،خونی اور بارودی شام کے بعد چڑھتے سورج کے پجاری سیاستدانوں کے پاؤں منجمد ہوگئے۔لیکن عوام کے دل آج بھی انہی جذبوں کے ساتھ سرشار ہیں ۔زُنیرا بلوچ نے کہا موجودہ حکمران ماضی کی صوبہ خور حکومتوں کے پیروکار نہ بنیں بلکہ جمہوریت کو زندہ و پائندہ رکھنے کے لئے صوبہ بحالی کو یقینی بنائیں۔اس موقع پر ہادیہ اجمل،اُمیمہ بلوچ،دعا خان،علینہ اسلام،طوبیٰ عباسی افرا عزیز اور عروبہ عباسی بھی موجود تھے ۔



































Visit Today : 603
Visit Yesterday : 541
This Month : 15367
This Year : 63203
Total Visit : 168191
Hits Today : 2651
Total Hits : 864834
Who's Online : 4




















