بھارت میں زہریلی شراب پینے سے 21 افراد ہلاک
پٹنہ: بھارتی ریاست بہار میں زہریلی شراب پینے سے 21 افراد ہلاک جب کہ متعدد کی بینائی چلی گئی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے دو مختلف علاقوں میں زہریلی شراب پینے کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 21 ہوگئی ہے جب کہ متعدد کی حالت غیر ہوگئیں جنہیں قریبی اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔اسپتال کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ زہریلی شراب پینے والوں میں سے چند کی آنکھیں جزوی طور پر خراب اور 5 افراد بینائی چلی گئی ہے۔بہار کے وزیر برائے ایکسائز سنیل کمار کا کہنا تھا کہ چمپارن کے علاقے میں زہریلی شراب پینے سے 10 اموات ہوئی ہیں جبکہ گوپال گنج میں اموات کی تعداد 11 ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر کا تعلق دلت برادری سے ہے۔یہ پہلا واقعہ نہیں جب ریاست بہار میں زہریلی شراب پینے سے ہلاکتیں ہوئی ہوں۔ 2016 میں بھی ایسے ہی واقعے میں 19 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور زندہ بچ جانے والوں کی بینائی چلی گئی تھی۔




































Visit Today : 546
Visit Yesterday : 541
This Month : 15310
This Year : 63146
Total Visit : 168134
Hits Today : 2191
Total Hits : 864374
Who's Online : 9




















