کاروباری ساکھ کو متاثر کرنے کےلیے شرپسند اور حاسدین منفی پروپگنڈہ کرکے بلیک میل کر رہے ہیں ، افسران بالا ہمیں مالی و جانی تحفظ دیں: عاصم ہاشمی

ملتان : چیف ایگزیکٹو افیسرعاصم ہاشمی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہماری کاروباری ساکھ کو متاثر کرنے کےلیے شرپسند اور حاسدین منفی پروپگنڈہ کرنے میں مصروف ہیں، دکان کے بیان بھی دیے جاچکے ہیں، جبکہ سکندراعظم نے خود بائیومیٹرک اور ٹرانسفر لیٹر دیا، اب بلیک میلنگ کرنے پر در پے ہیں، ملتان سٹی پراپرٹی کے چیف ایگزیکٹو افیسر عاصم ہاشمی نے کہا ہے کہ سکندر اعظم نامی شخص سے 47 لاکھ 20ہزار میں گاڑی خریدی اور اسے 17لاکھ کی ادائیگی کےبعد باقی رقم کا چیک نمبر10115180مالیتی3020000بینک الحبیب بوسن روڈ برانچ کا05-12-2022 کو دیا، بعد اپنی 30 لاکھ مالیتی کی ایک دکان اس کے نام کی جس کے بابت متعلقہ رجسٹرار کینٹ کے روبرو بیان بھی دیدیا، جس کی رجسٹری نمبر 1-20527 ہے، سکندر اعظم نے خود گاڑی کی بائیومیٹرک اور ٹرانسفر لیٹر بھی مجھے دیا، مگر چیک واپس نہی کیا،چیک واپس مانگنے پر بہانے بنا کر ٹال مٹول کرتا رہا،اب چند شرپسند عناصر کی سرپرستی میں منفی پروپگنڈہ کرکے بلیک میل کیا جارہا ہے، اور میری اچھی شہرت اور کاروبار کو نقصان پہنچانے کی منظم سازش کی جارھی ہے، چند روز سے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں، تمام تر صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے بلیک میل کرنے والےٹولے کیخلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہوں، عاصم ہاشمی نے افسران بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ بلیک میل ٹولے کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور ہمارے مالی و جانی نقصان کا تحفظ کیا جائے۔





































Visit Today : 360
Visit Yesterday : 509
This Month : 1902
This Year : 65621
Total Visit : 170609
Hits Today : 6879
Total Hits : 893472
Who's Online : 10






















