حضورصلی اللہ علیہ والہ وسلم کی غلامی اور دکھی انسانیت کی خدمت میں جو سکون ملتا ہے،
قصور سے اے ایم اعجاز چوہدری کی رپورٹ کے مطابق،اہل بیت سے محبت اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی غلامی میں ہی دل کو سکون اور اللہ کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے،ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز قصور کے مذہبی اسکالر بابا ذاکر حسین نقشبندی نے میڈیا کے نمائندوں اور زائرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ اہل بیت سے محبت حضورصلی اللہ علیہ والہ وسلم کی غلامی اور دکھی انسانیت کی خدمت میں جو سکون ملتا ہے، وہ دنیا کے مال و دولت سے نہیں ملتا ۔انہوں نے کہا کہ میرے پاس روزانہ ہزاروں کی تعداد میں موزی امراض کینسر دل گردے بے اولادی اور دیگر بیماریوں سے پریشان روحانی علاج کے لیے آتے ہیں،۔جن کا فی سبیل اللہ علاج کیا جاتا ہے،اور انشاءاللہ صحت یاب ہو کر دعائیں کرتے جاتے ہیں ۔میں اپنے مریضوں کے لیے رات بھر اور رو رو کر اللہ پاک سے ان کی صحت یابی کی دعا کرتا ہوں ،اہل بیت اور حضور کی غلامی کا پیروکار ہوں ،میرے بزرگوں دادا اور والد محترم نےانڈیا سے یہ خدمت خلق شروع کی تھی،اور ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے میں اور اب میری اولاد نے بھی اسے جاری رکھا ہوا ہے،انہوں نے کہا کہ جعلی ڈھونگی اور بکرے لینے والےجعلی پیرروں نے بیماریوں سے تنگ مخلوق خدا کو پریشان کر رکھا ہے، ان ڈھونگی جعلی پیرروں سے بچیں اہل بیت سے پیار کریں اور حضور کی غلامی میں آجائیں نمازی ہو جائیں، اللہ اپ کی پریشانیاں دور فرما دیں گے ،انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر کوئی غیر مسلم حضور کی غلامی میں آجائے کلمہ پڑھ لے تو میں اس کو عمرہ کرواؤں گا ،غریب اور یتیم بچیوں کی شادیاں قرانی درسگاہیں مسجدیں بنوانا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے، انہوں نے کہا کہ میرے پاس گاؤں کتھلائی ضلع قصور آہیں اور فی سبیل اللہ روحانی علاج کروائیں۔





































Visit Today : 359
Visit Yesterday : 509
This Month : 1901
This Year : 65620
Total Visit : 170608
Hits Today : 6698
Total Hits : 893291
Who's Online : 14






















