رائیونڈ  سے سید ظفر ساجد کی رپورٹ کے  مطابق، لیسکو واپڈا جیا بگا سب ڈویژن میں نو تعینات، ایس ڈی او عمران رسول کی آ مد ،اس موقع پر چیرمین فرمان بھٹی ڈویژنل سیکرٹری چوہدری امیر ڈویژن کے ایڈمن آ فیسر ملکؒ، عمر چوہدری شبیر خاں، چوہدری محمد جمیل چوہدری محمد شفیق جیابگا سب ڈویژن چیرمین، چوہدری عظمت میٹر انسپکٹر ناصر یعقوب سندھو ایل ایس عرفان مشتاق ایل ایس، امجد اقبال اور ڈویژن کے تمام ملازمین اور جیابگا سب ڈویژن کے اہلکاروں نے، ایس ڈی او جیابگا کی دفتر آ مد ،پر انکا پرتپاک اور شاندار استقبال کیا، اور انہیں خوش آمدید کہا اس موقع پر انہوں نے میڈیا اور اپنے استقبال کیلئے آئے ہوئے تمام واپڈا ملازمین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ،میں اس سے قبل بھی متعلقہ سب ڈویژن میں اپنی خدمات سر انجام دے چکا ہوں، اتھارٹی نے میری سابقہ خدمات مدنظر رکھتے مجھے دوباہ موقع دیا ہے، کہ میں اپنے محکمہ کے مفادات اور صارفین کیلئے اپنی اعلیٰ صلاحیتوں کا استعمال کروں اور میں اپنی تعیناتی کے دوران محکمہ کے بہترین مفادات میں کام کرنے کی کوشش کرونگا ،اور میرے دفتر کے دروازے عام صارفین کیلئے ہر وقت کھلے رہے گے مزید خبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ کاوزٹ کریں، اسلام آباد نیوز ایچ ڈی ڈاٹ کام