ملتان (صفدربخاری سے) سوئی گیس پائپ لائنز ڈسٹری بیوشن ملتان کے جنرل منیجر راشد اسحاق کی ہدایت پر ٹاسک فورس ٹیموں نے غیر قانونی کمپریسر کے استعمال پر ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں 24 گیس میٹر اتار لیے گئے ٹاسک فورس ٹیموں نے اتوار کو کارروائی کرتے ہوئے ملتان میں 8 ڈیرہ غازی خان اور ملحقہ علاقوں میں 6 شجاع آباد سے1 اور خانیوال شہر اور اس کے ملحقہ علاقوں سے 9گیس میٹر اتارے گئے اس موقع پر جنرل منیجر سوئی گیس ملتان ریجن راشد اسحاق نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جب تک غیر قانونی کمپریسر کا استمال ختم نہیں ہوتا کریک ڈاؤن جاری رہے گا گیس میٹر کے غیر قانونی استعمال سے بڑا حادثہ ہو سکتا ہے