ملتان (صفدربخاری سے) صوبائی سیکرٹری لیبر پنجاب اور ڈائیریکٹر جنرل محکمہ لیبر کی خصوصی ہدایات پر ملتان کینٹ میں منعقدہ آگاہی نشست کے دوران خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائیریکٹر محکمہ لیبر ملتان مہرنذرسیال ، لیبر انسپکٹر غلام عباس ، چیف کوآرڈینیٹر مرکزی انجمن تاجران کینٹ غضنفر ملک اور چیئرمین شاپنگ سنٹرز 1-2 ملتان کینٹ سجاداحمد بھٹی نے کہا 15 سال سے کم عمر بچوں سے مشقت کرانا جرم ہے تاجروں کوچاہیے لیبر قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بناتےہوئے 15 سال کم عمر بچوں کو مشقت اور کام نہ کرائیں قانون کا احترام ہر فرد کی ذمہ داری ہے اسی لیے معاشرے کو باشعور بنانے اور چائلڈ لیبر قانون پر سختی سے عملدرآمد کے لیے اگاہی مہم شروع کی گئی ہے اگاہی نشست میں انجمن تاجران بوہرہ سٹریٹ، انٹرنیشنل پلازہ، مسجد پلازہ، شاپنگ سنٹرز 2-1 کے عہدہ داران شریک تھے۔