غربت خیرات سے نہیں انصاف سے ختم ہوتی ہے، ہم ایسے معاشرے میں زندہ ہیں جہاں لوگ خیرات دینے میں بھی انصاف نہیں کرتے : حانیہ خان
ملتان (صفدربخاری سے)غربت خیرات سے نہیں انصاف سے ختم ہوتی ہے۔ ہم ایسے معاشرے میں زندہ ہیں جہاں لوگ خیرات دینے میں انصاف نہیں کرتے۔ روایتی یا کاروباری فقراء عین مستحقین کے حقوق کا گلہ گھونٹ رہے ہیں اور ہم انکی اس کام میں مدد کرکے فقیری کو کاروبار بنانے والوں کی راہ ہموار کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیئرپرسن گرین ہوپ ویلفیئر آرگنائزیشن حانیہ خان نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سماج میں درمیانہ طبقہ سب سے زیادہ ذلیل و خوار ہو رہا ہے کہ امیر امیر تر ہو رہا ہے اور غریب ہاتھ پھیلا کر اپنی ضرورت پوری کر لیتا ہے جبکہ سفید پوش (درمیانہ) طبقہ کسی کے آگے ہاتھ بھی نہیں پھیلا سکتا، نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ غربت سے تنگ آکر خود بھی مر جاتا ہے اور بچوں کو بھی دنیا فانی سے ساتھ لے کر رخصت ہو جاتا ہے۔ اگر آپ میں غریبوں کی مدد کرنے کا جذبہ ہے تو اس کا سب سے بہترین طریقہ ہے کہ خود تھوڑی سی محنت کرکے ایسے لوگوں کی تلاش کریں جو کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاتے، عرف میں جنہیں سفید پوش کہا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے رشتہ داروں، گلیوں اور محلوں میں سفید پوش لوگ تلاش کریں اور ان کی اس طرح مدد کریں کہ ان کی عزت نفس مجروح نہ ہو، انہیں ذلت محسوس نہ ہو۔ عین مستحقین کی مدد کا جذبہ لیکر گرین ہوپ ویلفیئر آرگنائزیشن کی بنیاد رکھی اور جہاں تک مجھ سے ممکن ہو سکتا ہے میں سفید پوش کی تلاش کے بعد انہیں راشن، کپڑے، کیش دے کر اس طرح مدد کرتی ہو ں کہ دوسرے ہاتھ کو بھی پتہ نہیں چلنے دیتی۔ میرے اس کار خیر میں جو مخیر حضرات میرے ساتھ ہیں، اللہ تعالیٰ انہیں جزائے خیر دیں۔ آمین! حانیہ خان نے کہا کہ سب سے بڑی خرابی ریا کاری اور دکھاوا ہے۔ بد قسمتی سے ہمارے معاشرے میں ایک ہوا چل پڑی ہے کہ فلاں شخص نے اتنی زکوٰۃ نکالی، فلاح شخص نے اتنے راشن دیئے، فلاح فیکٹری کا مالک پورا مہینہ راشن بانٹتا ہے، وغیرہ وغیرہ۔ کڑکتی دھوپ میں گھنٹوں مرد، خواتین اور بچوں کو لائنوں میں کھڑا رکھنا، ان سے بدتمیزی کرنا، انہیں دھتکارنا، دھکم پیل اور بھگدڑ جیسا سماح باندھنا اور زیادہ سے زیادہ شہرت ملنے کی امید رکھنا انتہائی افسوسناک ہے۔ گرین ہوپ ویلفیئر آرگنائزیشن ان تمام خرابیوں کا پورا دھیان رکھتے ہوئے عین مستحقین کے گھر ضرورت کی اشیاء عزت کے ساتھ پہنچائی جاتی ہیں تاکہ ہماری اور ہمارا ساتھ دینے والوں کی دنیا و آخرت سنوریں۔





































Visit Today : 359
Visit Yesterday : 509
This Month : 1901
This Year : 65620
Total Visit : 170608
Hits Today : 6751
Total Hits : 893344
Who's Online : 14






















