شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ،لانس نائیک جمشید خان شہید
bbc news urdu نے Saturday، 9 September 2023 کو شائع کیا.
شمالی وزیرستان : شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مؤثر انداز میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، دہشتگردوں سے فائرنگ کے شدید تبادلے کے نتیجے میں 28 سالہ لانس نائیک جمشید خان جام شہادت نوش کرگئے۔ان کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع اپر دیر سے ہے۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے،پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں ،ہمارے جوانوں کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو مزید مستحکم کرتی ہیں۔
ٹیگز:-





































Visit Today : 359
Visit Yesterday : 509
This Month : 1901
This Year : 65620
Total Visit : 170608
Hits Today : 6733
Total Hits : 893326
Who's Online : 14






















