الیکشن کمیشن 90 دن کے اندر انتخابات کروانے کا پابند ہے،الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ اور شیڈول کا فوری اعلان کرے: پیپلز پارٹی رہنما سینیٹر رضا ربانی
bbc news urdu نے Saturday، 9 September 2023 کو شائع کیا.
اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ آرٹیکل 224 کے تحت الیکشن کمیشن 90 دن کے اندر انتخابات کروانے کا پابند ہے،الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ اور شیڈول کا فوری اعلان کرے، اگر حلقہ بندیوں کا مسئلہ ہے تو اس کو تیز کرنا چاہیے۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ تمام اداروں کو آئینی طور پر متعین اپنے مینڈیٹ کے اندر رہنا چاہیے، سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے مختلف فیصلوں میں وفاقی قانون سازی کی فہرستوں جو کہ صوبوں کے پاس ہیں کی تشریح کرنے کا رجحان ہے، مرکزیت کے حق میں یہ 18ویں ترمیم کو واپس لینے کے مترادف ہے۔
ٹیگز:-





































Visit Today : 359
Visit Yesterday : 509
This Month : 1901
This Year : 65620
Total Visit : 170608
Hits Today : 6735
Total Hits : 893328
Who's Online : 14






















