چوہدری شجاعت حسین نے خودہی مجھے پی ٹی آئی میں بھیجا ہے: چوہدری پرویز الہٰی
bbc news urdu نے Wednesday، 6 September 2023 کو شائع کیا.
اسلام آباد: سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہےکہ چوہدری شجاعت حسین نے انہیں خود پی ٹی آئی میں بھیجا ہے۔ اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کے موقع پر پرویز الہٰی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔پرویز الہٰی سے سوال کیا گیا کہ آپ ق لیگ میں واپس کیوں نہیں جارہے؟ جس پر پرویز الہٰی نے جواب دیا کہ انہیں تو شجاعت حسین نے خود پی ٹی آئی میں بھیجا ہے۔جس کے بعد پرویز الہٰی سے سوال کیا گیا کہ شجاعت حسین پھر خود پی ٹی آئی میں کیوں نہیں آتے؟جس پر پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ شجاعت حسین پی ٹی آئی میں سالک حسین کی وجہ سے نہیں آتے کیونکہ سالک حسین کو وزیر بننےکا بہت شوق تھا۔
ٹیگز:-





































Visit Today : 423
Visit Yesterday : 509
This Month : 1965
This Year : 65684
Total Visit : 170672
Hits Today : 8000
Total Hits : 894593
Who's Online : 17






















