سمگلنگ کی روک تھام کے لئے ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں کریک ڈاون جاری،کروڑوں روپے مالیت کا نان کسٹم پیڈ سامان تحویل میں لےلیا گیا
ملتان(صفدربخاری سے) سمگلنگ کی روک تھام کے لئے ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں کریک ڈائون کا سلسلہ جاری ہے، ملتان کسٹم کلکٹریٹ انفورسمنٹ ملتان نے چیف کلکٹر لاہور کی ہدایت پر کلکٹر کسٹم ملتان رحمت اللہ وسترو ڈپٹی کلکٹر انٹی سمگلنگ ملتان ڈویژن میڈم حراء سپرنٹنڈنٹ کسٹم رانا غلام مجتبی کی نگرانی میں انسپکٹر مدبر حسین نے سمگلروں کے خلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ناگ شاہ روڈ پر واقع گودام سے کروڑوں روپے مالیت کا نان کسٹم پیڈ سامان تحویل میں لے کر کسٹم ویئر ہاوس منتقل کرکے مزید محکمانہ تحقیقات کا آغاز کردیا ہے کسٹم ذرائع کے مطابق کسٹم سکواڈ نے خفیہ اطلاع پر ناگ شاہ روڈ پر واقع ایک گودام پر چھاپہ مار کر کروڑوں روپے مالیت کا سملگڈ شدہ سامان قبضہ میں لے لیا ہے ضبط کیئے گئے سامان میں ایل ای ڈیز، خشک دودھ، سگریٹ، امریکی بادام، شاپنگ بیگ، پیرا شوٹ کلاتھ، صوفہ کلاتھ، سوٹنگ کلاتھ و دیگر متفرق سامان شامل ہے کسٹم حکام نے کسٹم ایکٹ 1969ء کے تحت ضبط کیئے گئے سامان کی مجموعی مالیت 3 کروڑ 10 لاکھ روپے بتائی گئی ہے، کلکٹر کسٹم رحمت اللہ وسترو نے سینئر کسٹم انسپکٹر رانا غلام مجتبی اور مدبر حسین کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سمگلروں اور سمگلنگ کے خلاف یونہی کاروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رکھی جائیں تاکہ ملکی معیشت و قومی انڈسٹری کی بحالی اور فعال بنانے کو یقینی بنایا جاسکے،





































Visit Today : 359
Visit Yesterday : 509
This Month : 1901
This Year : 65620
Total Visit : 170608
Hits Today : 6703
Total Hits : 893296
Who's Online : 14






















