ملتان(صفدربخاری سے)  پیپلز کلچر ونگ ضلع ملتان کے صدر قیصر عباس صدیقی سیکرٹری جنرل ملک آصف عباس’ محمد ندیم کاظمی سیکرٹری اطلاعات’ زرناز گل سٹی صدر ملتان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک بڑھتی ہوئی مہنگائی خاص کر بجلی کے بلوں اور پٹرول کے نرخوں میں زیادتی غریبوں کسانوں’ مزدوروں کی جان نکالنے کا ذریعہ بنتا جا رہا ہے۔ جس سے عوام کا سیاسی پارٹیوں پر اعتماد دن بدن ختم ہورہا ہے اور لوگ سیاسی رہنمائوں عدالتوں اور اسٹیبلشمنٹ) پر عدم اعتماد کا اظہار اور نفرت کا کھلا اظہار کررہے ہیں۔ لوگوں کو آنے والے الیکشن میں کوئی دلچسپی نہیں۔ ملک کی تمام طاقتور قوتوں کو فوری طور پر ایک ہنگامی اجلاس بلا کر اس ہم مسئلے کا حل نکالنا ہوگا۔ خاص کر پاکستان پیپلز پارٹی جو کہ عوام کی اپنی جماعت ہے اس مسئلے میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔ اگر یاسا نہ ہوا تو لوگوں کا بھٹو شہید اور شہید رانی کی پارٹی پر اعتماد اٹھ جائے گا۔ ہمارا مطالبہ ہے جناب آصف علی زرداری’ بلاول بھٹو زرداری اور محترم سید یوسف رضا گیلانی اپنا اہم کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی عزت اور وقار عوام سے ہے اور بھٹو ہمیشہ پارٹی نے عوامی مسائل کے حل کیلئے اصولی جنگ کی ہے اور اب بھی وہ فعال کردار ادا کرے گی۔