ملتان سے رانا محمد آصف کی رپورٹ کے مطابق،  نشتر میڈیکل یونیورسٹی شعبہ ہڈی جوڑ (آرتھو پیڈک) میں مریضوں کے آپریشنز کے حوالے سے دستیاب سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے پرو وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے آرتھو پیڈک آپریشن تھیٹرز کا دورہ کیا،پروفیسر ڈاکٹر کامران صدیقی سربراہ شعبہ آرتھوپیڈک سرجری نے پروفیسر مہناز خاکوانی کو آپریشن تھیٹرز میں دستیاب سہولیات اور درپیش چیلنجز بارے تفصیلات سے آگاہ کیا،  اس موقع پر پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے آپریشن تھیٹرز میں جدید آلات جراحی کی سپلائی اور نئے ایئر کنڈیشنرز کی تنصیب کے حوالے سے عملے کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کراتے ہوئے، انتظامی افسران کو تمام تر ہوم ورک کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔